کمشنر لاہور کا عید کے تین دنوں 42علاقوں کا دورہ ، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور نے عید کے تین دنوں میں تقریباً 42علاقوں کا دورہ کیا۔ فاونٹین ہاوس، کیمپ جیل، جامعہ نعیمیہ قربان گاہ، کیمپس، میو ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی سی ای او، افسران، عملہ سمیت ایم سی ایل، پولیس کے افسران بھی فیلڈ میں موجود رہے۔اسی طرح لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں ڈی سیز فیلڈ میں صفائی آپریشن کیلئے مکمل طور پر متحرک رہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع شیخوپورہ میں کل 148 کلکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے جہاں سے تین روز کے دوران 3748 ٹن سالڈ ویسٹ اکٹھا کیا گیا۔ اس مقصد کیلئے 1105 افراد پر مشتمل عملہ اور 309 گاڑیاں استعمال کی گئیں۔عید الاضحیٰ کے تین دنوں کے دوران ضلع قصور میں بنائے جانے والے 485 کلیکشن پوائنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 4839 ٹن سالڈ ویسٹ اکٹھا کیا گیا۔