نظام کی تبدیلی سے عوامی خوشحالی ممکن: مولانا اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے مرکزی جامع مسجد نور میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کو آج اسلام کے نظام زندگی کی ضرورت ہے،اسلام کا عادلانہ نظام ہی پاکستان کو شاہراہ ترقی پر گامزن کر سکتا ہے،چہرے نہیں نظام کی تبدیلی سے عوامی خوشحالی ممکن ہے،اسلام کے درخشندہ اصول ہمیں زندگی گزارنے کا طریقہ سکھاتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات میں بچوں کی دنیاوی تربیت کے ساتھ اخلاقی تربیت بھی ضروری ہے،نئی نسل کو روشن مستقبل دینا ہے تو نفرتوں اور کدورتوں کو ختم کرنا ہوگا۔