عیدالاضحٰی کا دن خالق ومالک سے وفاداری سکھاتا ہے: فضل الرحمان بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث کے خطیب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے فردوس پارک کے وسیع گراؤنڈ میں نماز عید کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن خالق و مالک سے وفاداری اور بندگی سکھاتا ہے ،دیگر پہلوؤں کے علاوہ حضرت اسماعیل ؑنے والد کے حکم کی تعمیل اطاعت اور فرمانبرداری کی وہ لازوال اور انمٹ مثال پیش کی کہ جس کی نظیر اور پیش کرنا ناممکن ہے اس سے اولاد کو والدین کی اطاعت گزاری کا درس ملتا ہے۔