عیدالاضحی پر غربا کو ضرور یاد رکھنا چاہئے: مصطفی اشرف رضوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی امیر عالمی جماعت اہلسنت ومرکزی امیر جامعہ حزب الاحناف مفتی پیر سید مصطفیٰ اشرف رضوی نے کہا کہ ہر مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے یہ عہد کرتاہے کہ رضائے الٰہی کے حصول اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ قربانی کے موقع پر صاحب حیثیت افراد غربا، مساکین، یتیموں، بیواؤں، بے سہارا لوگوں کو بھی یاد رکھیں۔ ان لوگوں تک قربانی کا گوشت پہنچائیں تاکہ ان کے گھروں میں بھی خوشی کا اہتمام ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع حزب الاحناف میں عیدالضحیٰ کی نماز کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامع حزب الاحناف میں اجتماعی قربانی کا بھی احتمام کیا گیا۔جس کی نگرانی ناظم اعلیٰ حزب الاحناف صاحبزادہ پیر سید حیدر مصطفیٰ رضوی نے کی۔