• news

ملک میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے: جاوید قصوری، وقاص بٹ 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری اور پی پی 170کے امیدوار وقاص بٹ نے حلقہ میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو آزما لیا ہے ، یہ تینوں جماعتیں’’ا سٹیٹس کو‘‘ کی جماعتیں ہیں جو جب بھی بر سر اقتدار آئیں صرف اپنے مفادات کو تحفظ فراہم کیا ہے ۔ آئندہ بھی ان لوگوں سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔ ملک وقوم کو درپیش تمام مسائل کا حل اور حقیقی تبدیلی صرف اور صرف جماعت اسلامی لا سکتی ہے۔ہماری قیادت کرپشن سے پاک اور محب وطن ہے ۔انہوں نے کہا کہ تینوں بڑی جماعتوں نے اگر حقیقی معنوں میں ملک و قوم کے لئے کچھ کیا ہوتا تو آج پاکستان کی تقدیر بدل چکی ہوتی اور عوام کی زندگی میں خوشحالی ہوتی ، مگر بد قسمتی سے عوام دن بدن بد سے بدتر حالات سے دوچار ہوتے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن