ڈی جی نیب لاہور نے پی اے سی میں طلبی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد (وقائع نگار) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم نے طیبہ گل کی جانب سے ہراسگی کے سنگین الزامات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ دائر درخواست میں سیکرٹری نیشنل اسمبلی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ونگ و دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے مجھے طلب کرنے کا نوٹس کیا، طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بدنیتی پر مبنی درخواست دی۔