• news

شمالی وزیرستان: فا ئرنگ کا تبادلہ ، 6دہشتگرد ہلاک ، لانس نا ئیک شہید


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،  فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان بھی شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ضلع خیبر کا رہائشی 34 سالہ لانس نائیک اسلام الدین شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن