موسمیاتی تبدیلیوں سے ترقی یافتہ شہروں کو اربن فلڈنگ کا سامنا، کراچی میں حکومت 24 گھنٹے کام کر رہی ہے: بختاور
کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں لکھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں ترقی یافتہ شہروں کو اربن فلڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کراچی میں اتنی زیادہ بارشوں کی امید نہیں تھی۔ کراچی میں اس سال ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئی ہیں۔ صوبائی حکومت 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔ پانی کی نکاسی کیلئے پہلے بارش کا رکنا ضروری ہے۔