• news

جوبائیڈن کا پہلا دورہ اسرائیل: ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کا معاہدہ کرینگے


واشنگٹن، تل ابیب (شنہوا+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) امریکی صدر جوبائیڈں اسرائیل پہنچ گئے۔ جوبائیڈن کا بطور صدر مشرف وسطیٰ کا پہلا دورہ ہے۔ امریکی صدر 2 روز قیام کے دوران اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وہ کل فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیل کے بعد امریکی صدر کل جمعہ کو براہ راست پرواز سے سعودی عرب جائیں گے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن ایسے معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک ’قومی طاقت کے تمام ذرائع‘ استعمال کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہ بنا سکے۔ اسرائیلی سفارت کار نے نیا معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کے دیرپا تعلقات کا عکاس ہو گا۔ جس میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید گرمجوشی ظاہر ہو گی جبکہ اسرائیل کے تحفظ اور خوشحالی کے معاملات خصوصی طور پر شامل ہوں گے۔ ترجمان حماس حازم قاسم نے کہا امریکی صدر کا دورہ فلسطینی کاز کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت نہیں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن