ہائیکورٹ:طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی ،پرنسپل کی درخواست ضمانت پر وکلاء دلائل کیلئے طلب
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں سکول پرنسپل کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ عدالت نے ملزم ناصر کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ رینالہ خورد میں مقدمہ درج ہے۔مدعیہ کے وکیل مزمل عتیق نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزم ناصر نے دسویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔