قصور: دوستی سے انکار پر کانسٹیبل کی خاتون پر مبینہ پٹرول چھڑک کر جلانے کی کوشش
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصورکے علاقہ رکن پورہ میں دوستی سے انکار پر پولیس کانسٹیبل کی خاتون پر مبینہ پٹرول چھڑک کر جلانے کی کوشش، خاتون کے جسم کا چالیس فیصد حصہ جل گیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیامتاثرہ خاتون کی والدہ کے مطابق میری بیٹی مریم کو پولیس کانسٹیبل دوستی کیلئے ورغلاتا تھا،دوروز قبل کانسٹیبل میری بیٹی کے گھر میں زبردستی داخل ہوا اور ز بردستی کرنے کی کوشش کی انکار اور مزاحمت پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔، اقبال والد متاثرہ خاتون کے مطابق پولیس اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے کو کوشش کررہی ہے اور مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے،جبکہ مقامی پولیس نے اس کی سختی سے تردید کرتے کہا کہ متاثرہ خاتون کوہر حال میں انصاف فراہم کیا جائیگا اورکسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی جلد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔