افغانستان، ہلمند میں نامعلوم بیماری سے20بچے جاں بحق
لشکرگاہ(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں نامعلوم بیماری پھیلنے کے باعث 20 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔صوبائی ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت حافظ راشد نے بدھ کے روز بتایا کہ متاثرہ بچوں کی موت گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ضلع باغران میں ہوئی ہے۔ پینے کیلئے آلودہ پانی کا استعمال بیماری کے پھیلنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ کچھ متاثرہ افرادبشمول بچوں کا مقامی طبی مرکز میں علاج معالجہ جاری ہے۔