• news

حکومت نے ملکی استحکام و ترقی کی خاطر موثر فیصلے کئے: عارف سندھیلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے ، عمران خان کے دور حکومت میں ملک کو اقتصادی،معاشرتی اور سیاسی حوالے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا میاں نواز شریف کا بیانیہ ایک بارپھر جیت چکا ہے اور انکے موقف کو پوری قوم نے تسلیم کیا ہے، تین مرتبہ کے وزیر اعظم کے خلاف کردار کشی کی مہم چلانے والے سابق حکمرانوں کا اپنا کردار قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے اور انکی چوری بھی پکڑی گئی ہے، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی استحکام و ترقی کی خاطر موثر فیصلے کئے اورمربو ط معاشی اقدامات اٹھائے تاکہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جاسکے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے، موجودہ حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن