• news

اغواء کارمغوی ہونیوالے بچے طبیب کو ہربنس پورہ پل پر چھوڑ کر فرار

لاہور(نامہ نگار)ساندہ کے علاقے سے ٹروکے روز دن دیہاڑے اغواء کار اغواء ہونے والے 10 سالہ بچے طبیب کو ہربنس پورہ پل پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورکامران عادل نے کہا ہے کہ پولیس نے ٹیکنالوجی اور سپیشل ٹیموں کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ ملزمان کی گاڑی کا روٹ ٹریک کیا جا رہاہے۔ بچے کے اغواء میں ملوث ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ بچے کے والد عطاء اللہ خان نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن