قوم حکومت کے اقدامات پر مطمئن ہے : جاوید لطیف
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان سے چھٹکارا پاکر پوری قوم خوش اور موجودہ حکو مت کے اقدامات پر مطمئن ہے اداروں پر عدم اعتماد اور بلیک میل کرناعمران خان کی پرانی عادت ہے، سازش پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف نہیں عمران خان نے پاکستان کیخلاف کی ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالا معیشت کا دھڑن تختہ اور عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 141 کے کنوینئر و امیدوار پیر سید سجاد حسین شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر میاں ذیشان پرویز ، ملک پرویز اقبال،ملک شہزاد احمد ڈوگر، میاں رفاقت علی، چوہدری سرفراز احمد ، چوہدری کامران علی ورک و دیگر موجود تھے، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے جو شخص پاکستان کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز میں اضافہ کرنے کا باعث بنا ہو وہ پاکستان کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے۔