حج مکمل کرلیا ‘ سعودی حکومت کا شکر گزار ‘بہترین خیال رکھا‘ شعیب اختر کی وطن واپسی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہاہے کہ میں نے حج مکمل کرلیا ہے، سعودی حکومت کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا بہترین خیال رکھا۔ٹوئٹر پر پاکستان روانگی سے قبل شعیب اختر نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ویڈیو میں شعیب اختر کو پاکستان روانگی کیلئے کار میں بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے سعودی وزارت حج سمیت پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا شکریہ بھی اداکیا۔ٹوئٹ میں شعیب اختر نے لکھا کہ میں نے حج مکمل کرلیا ہے، سعودی حکومت کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا بہترین خیال رکھا۔