• news

چین کی جگہ ایشین فٹبال کی میزبانی کی بولی لگانے کا امکان کم ہے : جاپان 


لاہور(سپورٹس ڈیسک )جاپانی فٹ بال کے سربراہوں نے کہا کہ بہت کم امکان ہے کہ وہ چین کی جگہ اگلے سال ہونے والے ایشین کپ کی میزبانی کیلئے بولی لگائیں گے۔جنوبی کوریا نے جون اور جولائی 2023 میں شیڈول 24 ٹیموں کے مقابلے کی میزبانی کیلئے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کو پہلے ہی ایک باضابطہ بولی پیش کر دی ہے۔جے ایف اے کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر یاسوہارو سوریماچی نے بتایا کہ ہم ایونٹ کی میزبانی کی بولی دینے کیلئے غور کر رہے ہیں۔ لیکن اس کا امکان بہت کم ہے۔چین اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا تھا لیکن مئی میں اس کی سخت صفرکروناحکمت عملی سے متعلق چیلنجوں کی وجہ سے دستبردار ہو گیا۔اے ایف سی نے چار سالہ مقابلے کی میزبانی کیلئے نئی بولیوں کو مدعو کیا اور 30جون کی آخری تاریخ مقرر کی جسے پھر 15 جولائی تک بڑھا دیا گیا۔جاپان جس نے چار بار ایشین کپ جیتا ہے، آخری بار 1992 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی۔جنوبی کوریا نے 1960 کے بعد سے ایشین کپ کی میزبانی نہیں کی، صرف ایک بار اس نے ایونٹ کا انعقاد کیا۔

ای پیپر-دی نیشن