• news

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا و ن ڈے ہرا کر سیریز جیت لی 


لاہور (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا ون ڈے 9وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ میزبان کالی آندھی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 35اوورز میں 108رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ کیمو پاول 25‘شائی ہوپ اٹھارہ اور کائل میئرز سترہ رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مہدی حسن میراز نے چار‘نسیوم احمد نے تین ‘مصد ق احمد اور شریف الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بنگلہ دیش نے ہدف 20.4اوورز میںایک وکٹ پرپورا کرلیا ۔ نجم الحسن شنتو بیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔کپتان تمیم اقبال پچاس اور لٹن داس بتیس رنز پرناقابل شکست رہے ۔ نسیوم احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن