• news

سابق ڈبلیو ڈبلیو ای باس ونس میکموہن کا خاتون ریسلر سمیت مزید 4 خواتین ملازمین کیساتھ جنسی تعلقات کا انکشاف


لاہور(سپورٹس ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق باس ونس میک موہن کے چار اور سابق خواتین ملازمین کیساتھ مبینہ طور پر جنسی تعلقات تھے۔ رپورٹ کے مطابق میک موہن کے گھناؤنے راز کھلنے کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے کیونکہ وہ مزید چار خواتین ملازمین کیساتھ جنسی تعلقات میں ملوث تھے اور ان میں سے ایک خاتون ریسلر بھی شامل ہے۔ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے میک موہن کو سابق ملازمین کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کے کئی الزامات کا سامنا ہے۔ الزامات کے بعد، میک موہن نے اپنے ڈبلیو ڈبلیو ای کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی بیٹی سٹیفنی میک موہن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی عبوری باس کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔         

ای پیپر-دی نیشن