• news

جنوبی افریقہ کی ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست شرکت مشکوک


لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا میں ہونے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز سے دستبردار ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت مشکوک ہو گئی ہے،کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ سائوتھ افریقہ نے ون ڈے سیریز ری شیڈول کرنے کا کہا تھا، دونوں کرکٹ بورڈز نے متبادل تاریخوں پر سوچ بچار کی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کے باعث متبادل تاریخیں نہ مل سکیں,دونوں ممالک کے درمیان جنوری 2023 میںتین ایک روزہ میچوں کی سیریز شیڈول تھی، میچز12، 14 اور 17 جنوری کو کھیلے جانے تھے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہناہے کہ ون ڈے میچز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ تھے، لیگ سے ٹیمیں براہ راست ورلڈ کپ 2023 میں کوالیفائی کرسکتی ہیں۔ یہ تین ون ڈے میچز کوالیفکیشن کی کٹ آف ڈیٹ 30 مئی سے پہلے نہیں کھیلے جائیں گے، جنوبی افریقہ نے آئی سی سی کی منظوری سے پوائنٹس آسٹریلیا کو دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے سیریز سے دستبردار ہونے پر انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول میںمعمولی رد و بدل کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے سیریز سے دستبردار ہونے کی وجہ سے پروٹیز ٹیم کا ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنا مشکوک ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن