ایشین ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان کی 12 رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)17ویں ایشین جونیئر ہینڈ بال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 12 رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کل بحرین روانہ ہوگی۔ چیمپئن شپ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ گروپ اے میں کویت، کوریا، سعودی عرب اور ایران شامل ہیں۔گروپ بی میں پاکستان، بحرین، جاپان اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان کی جونیئر ٹیم میں معاذ علی، ایم طیب، ایم ارسلان، ایم عدیل، فیضان صدیق، حمزہ خالد، عثمان شوکت، دانش علی، زین احسان، احمد رضا، جنید جبار اور ایم ساحر شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جولائی کو میزبان بحرین کے خلاف کھیلے گی۔