• news

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کی خواہش ہے : میگ لیننگ


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی اس ماہ ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں ٹورنامنٹ کی فتوحات کا 'گرینڈ سلیم' مکمل کرنے کے موقع کا مزہ لیں گے۔ہم اسے ایک بہت ہی منفرد موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ہم وہ گولڈ میڈل جیتنا چاہتے ہیں۔ہمارا گروپ واقعی اس کے بارے میں پرجوش ہے۔ یہ ایک نیا چیلنج ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ہماری ٹیم کے لیے واقعی ایک اچھا وقت ہے۔وہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل T20 ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں جس میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بارباڈوس بھی شامل ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن