بشریٰ بی بی کے بھائی کی مبینہ کرپشن کیس میں 23جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور
ساہیوال ( نوائے وقت رپورٹ) اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی کی مبینہ کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی کی مبینہ کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈیوٹی جج اینٹی کرپشن ساہیوال نے احمد مجتبیٰ مانیکا کی حفاظتی ضمانت 23 جولائی تک منظور کرتے ہوئے 23 جولائی کو اینٹی کرپشن سرکل اوکاڑہ کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اینٹی کرپشن اوکاڑہ سرکل نے13 جون کو پلاٹ جعل سازی سے کرایہ پر لینے پر مقدمہ درج کیا ، مقدمہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی دیپالپور، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ احمد مجتبیٰ مانیکا کو نامزد ملزمان کے بیان کے بعد شامل تفتیش کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبی وٹو نے اپنے وکلائ انتظار حسین پنجوتھہ اور نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹس کے توسط سیعبوری ضمانت کے لیے اینٹی کرپشن کورٹ ساہیوال رجوع کیا تھا۔ ضمانت ڈیوٹی جج سیشن جج جاوید الاسلام چشتی نے پچاس ہزار مچلکوں کو عوض 23 جولائی تک منظور کی ، مقدمے میں احمد مجتبی کو مدعی نے نامزد نہ کیا تھا اور نہ کسی انکوائری میں ان کو پہلے بلایا گیا تھا تاہم حکومت تبدیلی کے بعد مقدمے کا رخ تبدیل کیا گیا ہے۔