چیرپرسن نیشنل کمشن فار ہیومن رائٹس کا بغیر اجازت غیر ملکی دورہ ،وزیر نے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس(NCHR)کی چیرپرسن رابعہ جویری آغا کا بغیر اجازت غیر ملکی دوررے پروزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے نوٹس لیتے ہوئے چیرپرسن سے جواب طلب کر لیاہے۔جاری کردہ نوٹس برائے جواب طلبی میں چیرپرسن کو متعلقہ قوانین کے تحت اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا گیا ہے۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزارت کے ساتھ منسلک تمام کمیشنز کو مکمل فعال کرنے کا عزم کیا ہے۔ ان میں کسی بھی قسم کی انتظامی یا مالی بے ضابطگیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔