• news

جمہوریت کو خطرہ‘  بی جے پی ادارے تباہ کر رہی ہے: یشونت سنہا 


نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں صدارتی انتخابات کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا نے کہا بھارت میں جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق ہے اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ہر جمہوری ادارے کو تباہ کررہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یشونت سنہا نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سی بی آئی، محکمہ انکم ٹیکس اور گورنر کے دفتر سمیت تمام سرکاری ادارے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروںکو وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کرکے ریاستی حکومتیں گرائی جاسکیں۔ ملکی معیشت بدانتظامی کا شکار ہے۔ نریندر مودی کے دور حکومت کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپیہ کی قدر میں تیزی سے تنزلی ہوئی ہے اور روپیہ جو2014 میں 58.44فی ڈالر کی سطح پرتھا منگل کو 79.63 کی سطح تک گر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مہنگائی اور بے روزگاری میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس نے عام لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انتخابات جیتنے کے لیے بی جے پی نے بھارتی سماج کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کے ایک مذموم منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن