شمالی وزیرستان سے پولیو کے بارہویں کیس کی تصدیق
اسلام آباد(خبر نگار)شمالی وزیرستان سے پولیو کے بارہویں کیس کی تصدیق ہو گئی ہے ترجمان وزارت صحت کے مطابق رپورٹ ہونے والے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے ہیں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی و شمالی اضلاع وائرس کے لئے حساس قرار دیئے جا چکے ہیں پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارھے ہیں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دی ھے وائرس کے ممکنہ پھیلا کو روکنے کیلئے متعدد بار پولیو مہمات کا انعقاد کر چکے ہیں عبدالقادر پٹیل موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی پروگرام زیادہ سے زیادہ بچوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعدد حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہمارے بچے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے حقدار ہیں تمام والدین کو حالات کی نزاکت کا احساس ہونا چاہئے وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ محمد فخرعالم نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں اور ہر مہم میں بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں والدین اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رھے ہیں محمد فخر عالم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہم اپنی کوششیں مزید تیز کر رہے ہیں فخرِ عالمپولیو پروگرام پولیو کے خاتمے کیلئے دن رات انتھک محنت کر رھا ہے۔