• news

5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کے خلاف  اپیل، الیکشن کمشن‘ پی ٹی آئی کو نوٹس جاری 


 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے  الیکشن کمشن اور تحریک انصاف کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دئیے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو نوٹس موصول نہیں ہوا، عدالت نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے ذریعے سبطین خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ یہ کیس پیر کے روز کسی دوسرے بنچ کے پاس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن