ڈالر 30 پیسے سستا، سونے کی قیمت میں 1050 روپے تولہ کمی
کراچی (آئی این پی + نیٹ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں گزشتہ روز معمولی اضافہ ہوا۔ انٹر بنک میں ڈالر کا بھاؤ 30 پیسے کم ہوا۔ انٹر بنک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 209.80 روپے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ کم ہو کر 210.50 روپے ہو گئی۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 41 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے۔