• news

حکو مت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کو شاں ہے :طارق محمود ڈوگر


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 139 حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکو مت کو شاں ہے کہ عوام کو جلد از جلد ریلیف ملے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی و بیروزگاری سمیت تمام درپیش مسائل کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جارہا ہے، پاکستان کو بحرانوں سے نکا لنے اور علاقائی مسائل کے حل کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے عام آدمی کی زندگی میں ہنگامی بنیادوں پر انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، طارق محمود ڈوگرنے کہا کہ ضمنی انتخابات میں نواز لیگ پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی عوام کے سامنے عمران خان کا اصل بیانیہ بے نقاب ہوچکا ہے ، ضمنی انتخابات میں نواز لیگ کے امیدوار عوام کے ووٹ کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن