رائے ریاض حسین کی خود نوشت ’’رائے عامہ‘‘
پاکستان کے چار وزرائے اعظم کے پریس سیکرٹری رہنے والے سابق سرکاری آفیسر رائے ریاض حسین کی خودنوشت سوانح عمری ’’رائے عامہ‘‘ کے نام سے چھپ کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ اقتدار کے ایوانوں کے سربستہ رازوں کو بے نقاب کرتی یہ خود نوشت سوانح پاکستان کے معروف اور بڑے اشاعتی ادارے قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل نے خاص اہتمام اور خصوصی توجہ سے شائع کی ہے۔ جس میں لاتعداد دلچسپ واقعات، بے رحم حقائق اور پاکستانی سیاست کے نشیب و فراز کی ایسی پوشیدہ کہانیاں رقم ہیں جن سے پاکستانی عوام ہمیشہ لاعلم رہتی ہے۔ رائے ریاض حسین نے بہت دلیرانہ انداز میں محلاتی سازشوں کا پردہ چاک کیا ہے۔ وہ اپنی سروس کے دوران پاکستان کے چار وزرائے اعظم کے پریس سیکرٹری اور تین ملکوں، جاپان، سری لنکا اور بھارت میں پریس کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔ دوران ملازمت انہوں نے اقتدار کی راہداریوں میں کھیلے جانے والے بہت سے کھیل اپنی باشعور آنکھوں سے دیکھے اور سنے۔اس کتاب میں معروف لوگوں کا تذکرہ اور احوال پڑھنے کو ملے گا، ان میں میاں نواز شریف، کیپٹن صفدر، شہباز شریف، چودھری شجاعت اور چودھری نثار علی خان، میر ظفر اللہ خان جمالی، محمد سعید مہدی، رائے ریاض حسین کی والدہ محترمہ اور دیگر بہت سے ایسے لوگوں کے نام شامل ہیں۔ تاریخ کے اوراق سے سجی اس خودنوشت میں 12اکتوبر 1999ء کو پیش آمدہ واقعات بھی ملتے ہیں اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر سے حکمرانوں کے ناروا سلوک کا نوحہ بھی، سرابوں کے پیچھے بھاگتے عوام کیلئے پیغام بھی ہے اور طاقت اور کرسی کے فریب میں مبتلا حکمرانوں کیلئے سبق بھی۔ یہ دلچسپ سوانح حاصل کرنے کیلئے قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل کے دفتر واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ سے حاصل کی جاسکتی ہے یا خط لکھ کر منگوائی جاسکتی ہے۔کتاب پاکستان کے ہر بڑے بک سٹال پر دستیاب ہے۔ قیمت 1500/- روپے۔ فون نمبر : 0300-0515101 ای میل: qalamfoundation2@gmail.com ۔