• news

تمام ڈسپوزل سٹیشن مکمل فعال ہیں: شکیل احمد،چوہدری شہباز، غفران احمد 


لاہور(خبرنگار) سیکرٹری ہاؤسنگ میاں شکیل احمدنے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز اور ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ لکشمی چوک کا دورہ کیا،ایم ڈی واسا غفران احمد نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو بریفنگ دی ،ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل فعال ہیں،سیکرٹری ہاؤسنگ میاں شکیل احمد کا واسا سٹاف و عملہ کو مکمل نکاسی تک فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کیں،واسا کے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق گزشتہ روز جیل روڈ 41  ملی میٹر ایئرپورٹ پر 59ملی میٹر ہیڈ آفس گلبرگ 61 لکشمی چوک 106 ،اپر مال 82، مغلپورہ 83اس کے علاوہ  تاجپورہ 115 نشتر ٹاون  88 چوک نا خدا 92 پانی والا تالاب108 فرخ آباد 103 گلشن راوی  93 اقبال ٹاون  45 سمن آباد 65 ، جوہر ٹاون 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن