• news

ڈی سی لاہور کا مختلف علاقوں کا دورہ ،بارشی پانی کلیئر کروایا

لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے نسبت روڈ، لکشمی چوک، میوہستال سائٹ، کیمرہ مارکیٹ، انارکلی، نیلا گنبد کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام روڈز کلئیر ہیں کہیں بھی بارشی پانی جمع نہیں ہے۔علاوہ ازیں شہر میں بارش کے باعث ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے نشیبی اور سور پوائنٹس کے دورے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے داروغہ والا اور دھرم پورہ سور پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واسا مشینری فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کو نکالا جا رہا ہے اور واسا کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔ انہوں نے واسا کے عملہ کو بارشی پانی جلدازجلد نکالنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تحصیل سٹی میں، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن سونیا صدف تحصیل ماڈل ٹاؤن، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ قراۃ العین ظفر تحصیل کینٹ میں اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ لاریب اسلم تحصیل رائیونڈ میںاے ڈی سی آر توقیر الیاس چیمہ نے سگیاں ڈرین، امر سدھو اور نشتر کالونی کا دورہ کیا اور واسا کے ڈسپوزل کو چیک کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن