ثمینہ خالد گھرکی کی لیگی امیدوار اسد کھوکھر کی انتخابی مہم میں شرکت
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی ویمن ونگ سنٹرل پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے پیپلز پارٹی کے نمائندہ وفد کے ہمراہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں اتحادی حکومت کے امیدوار اسد کھوکھر کی الیکشن مہم میںحلقے میں انتخابی مہم میں شرکت کی اور پی پی پی کے کارکنوں سے رابطہ کیا۔ اسد کھوکھر کی الیکشن مہم میں پی پی پی وومن ونگ کے وفد نے نشتر کالونی، پاک عرب سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں میں کارکنوں اور عوام کے متعدد اجتماعات سے خطاب کیا ۔ اور سترہ جولائی کو ‘‘شیر’’ کے نشان پر مہر لگانے کی تاکید کی۔ پی پی پی کے نمائندہ وفد میں مسز عرفان، عقیلہ یوسف اعوان، ڈسٹرکٹ فور کے صدر عاطف رفیق اور دیگر شامل تھے۔