• news

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بلدیاتی اداروں کا عملہ الرٹ کردیا: سیکرٹری بلدیات 


لاہور(خبرنگار)سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ تیز بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے عملہ اور مشینری کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور جہاں ضرورت ہے وہاں ہنگامی  اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ لاہور سمیت تمام ڈویڑنوں میں 1280 ڈی واٹرنگ یونٹ اور 1044سپرے پمپ فعال ہیں  ۔

ای پیپر-دی نیشن