صدر سنی تحریک مریدکے نوید قادری کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحصیل صدر پاکستان سنی تحریک مرید کے نوید قادری کے بیٹے طلحہ قادری کی نمازجنازہ میں مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی،جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار طاہر ڈوگر،محمد وسیم نقشبندی،پیر سیف اللہ محمدی سیفی،شیخ نواز قادری،علامہ علام مصطفیٰ رضوی سمیت علماء و مشائخ اور سیاسی،سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشک بار تھی۔اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی محمد شاداب رضا نقشبندی نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ جواں سالہ بیٹے کی ناگہانی موت پراہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔