دو روزہ کلاسیکل میوزک فیسٹیول آج ہوگا
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام دو روزہ کلاسیکل میوزک فیسٹیول کا انعقاد آج ہوگا۔کلاسیکل موسیقی سننے والوں کو الحمراء کے پلیٹ فارم سے معیاری کلاسیکی گائیکی سننے کا موقع ملے گا۔ترجمان الحمراکے مطابق اس موقع پر مشہور و معروف گائیک استاد غلام علی خان اور ڈاکٹر غزالہ عرفان کو انکی خدمات پر ایوارڈ دیا جائے گا۔استاد شفقت علی خان،استاد غلام عباس،استاد حسین بخش گلو،استاد شیر میاندار اس فیسٹیول کی زینت ہونگے۔استاد جاوید،بابر نیازی،استاد ندیم سلامت خان،استاد علی رضا،استار فہیم بھی عوام کوکلاسیکل میوزک سنائیں گے۔