ناقص کارکردگی،دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کوہلی بھارتی ٹیم سے آؤٹ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے آرام دے دیا گیا ہے، ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کیلئے سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ ویرات کوہلی پہلے آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر جسپریتبمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے ویرات کوہلی کو سپورٹ کرے گی۔بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہیں، تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی۔