مالدیپ: 54ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا آج سے آغاز، پاکستانی دستہ بھی شریک
لاہور(سپورٹس رپورٹر)54 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک سپورٹس چیمپئن شپ آج سے مالدیپ میں شروع ہوگی، ایونٹ میں پاکستان کا 12 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔ اتھلیٹس کو عمدہ پرفامنس کی بنیاد پر سلیکٹ کیا گیا، 6 ماہ سے ایونٹ کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ تن ساز ماضی میں بھی پاکستان کیلئے میڈلز جیت چکے ہیں، اس مرتبہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔