• news

 آل خیبرپی کے ینگ مین فٹبال ٹورنامنٹ آج سے شروع‘ آرگنائزنگ کمیٹی قائم 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے زیراہتمام آل خیبرپی کے ینگ مین فٹبال ٹورنامنٹ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا،یہ ٹورنامنٹ آج سے گراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں کھیلا جائیگا۔ سیاب خان کو ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیاگیاہے،وائس چیئرمین الطاف حسین،آرگنائزنگ سیکرٹری، محمد ایاز خان: ایسوسی ایٹ سیکرٹری، محمد پرویز: خزانچی، عمر فاروق اور دیگر ممبران میں محمد امین، ہشتمند خان، خالد خان سنگوٹہ، شاہد خان سنگوٹہ اور قاری کفایت اللہ خان شامل ہیں۔ قومی ریفری محمد امین ریفری کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں نیشنل ریفری رحمت علی، رشید علی، کبیر خان، محمد ایاز اور جاوید دادا شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن