پنجاب کے سپیشل اکنامک زونزز کی تیزرفتارتکمیل میں تعاون کرینگے، اسد گیلانی
لاہور(کامرس رپورٹر )وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر اسدگیلانی نے کہا کہ وفاقی سرمایہ کاری بورڈ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونزز کی تیزرفتارتکمیل میں مکمل تعاون کرے گا۔انہوں نے اس امر کا اظہار پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے آفس میں پنجاب کے سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ جس میں پنجاب کے سپیشل اکنامک زونزز کے ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری وفاقی سرمایہ کاری نے سپیشل اکنامک زونزز کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول موجود ہے،سپیشل اکنامک زونزز میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں خصوصی اقتصادی زونز میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کیا جارہا ہے۔