• news

چیف الیکشن کمشنر کی جان کو خطرہ‘ فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی گئی


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جان کو خطرہ۔ فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جان کو خطرے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم کر دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سے ملاقات میں سکندر سلطان راجہ نے خدشات سے بھی آگاہ کیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو دیئے گئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فون پر رابطہ کیا۔ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ  اور چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن