• news

حریم شاہ ترکی ایئرپورٹ سے گرفتار سونا‘ غیر ملکی کرنسی برآمد‘ جرمن نشریاتی ادارہ  قریبی رشتے داروں کی تردید


انقرہ (نیٹ نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ کو ترکی کے ایئرپورٹ پر خلیجی ملک جانے سے قبل گرفتار کرلیا گیا۔ جرمن نشریاتی ادارے ’ڈوئچے ویلے‘ کے مطابق حریم شاہ کو شوہر  بلال شاہ کے ہمراہ  گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ٹک ٹاکر سے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق  ترک ایئرپورٹ حکام نے انہیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب  ٹک ٹاکر کے قریبی رشتے داروں نے ان کی گرفتاری کی خبروں کو مسترد کردیا اور بتایا حریم شاہ کا مسقط سفر کرنے کا کوئی پروگرام ہی نہیں تھا تو وہ گرفتار کیسے ہوں گی؟۔ حریم شاہ کی گرفتاری کی خبر ٹوئٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بھی بنی۔

ای پیپر-دی نیشن