جسٹس ریٹائرڈ محمد علی سید 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس ریٹائرڈ محمد علی سید 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جسٹس ریٹائرڈ محمد علی سید ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے 7 بار صدر رہ چکے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ محمد علی سید کی نمازجنازہ گزشتہ روز بعد نماز جمعہ 1:30 بجے بلال مسجد محمد علی سوسائٹی کراچی میں ادا کی گئی اور ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی۔