جھوٹ کی سیاست مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے :گلفام سیہول
نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) جھوٹ کی سیاست مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں کم ہوئیں نااہل نمبر بنا رہے ہیں 17 جولائی کو عوام انکے غبارے سے ہوا نکال دیںگے لوٹوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ملکی سرمایہ پر ہاتھ صاف کرنے کے علاوہ ن لیگ نے کچھ نہیں کیا خود عیاشیاں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں ان کا دوہرامعیار سب کے سامنے ہے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری گلفام سیہول کی گفتگو ان کا کہنا تھا تحریک انصاف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔مگر مافیانے پھر ملک پاکستان پر قبضہ کر کے لوٹ مار شروع کردی۔