کوئی افسر شہریوں کے تعاون کے بغیر سہولیات مہیا نہیں کر سکتا:سلیمان منشاء
صفدرآباد (نامہ نگار) عوامی خدمت ہر افسر کا فرض ہے ۔ عوام کےلئے ہمیں تعینات کیا جاتا ہے ۔ صفدرآباد کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد سلیمان منشاءنے صحافےوں سے گفتگو کرتے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی افسر شہریوں کے تعاون کے بغیر سہولیات مہیا نہیں کر سکتا ۔عید کے موقع پر صفدرآباد کے شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے عملہ سے بھر پور تعاون کیاجس کی وجہ سے شہر کو صاف ستھرا رکھا گیا ۔