بھارت کا کشمیر پر جاری تسلط مہذب اقوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے: علی وکیل خاں
کامونکی(نمائندہ خصوصی)طاقت کی بنیاد پر دوسروں کی آزادی،خودمختاری اورخودداری پرشب خون مارناہرگز قابل برداشت نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری علی وکیل خاں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا کشمیر پر جاری تسلط مہذب اقوام کیلئے لمحہ فکریہ اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے جس کیخلاف پاکستان کے عوام خاموش نہیں بیٹھ سکتے، مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے بھائی بہن ہیں انہیں سفاک بھارتی فوج اور مکار بھارتی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اس دیرینہ مسئلے کا حل نکالنا ضروری ہے اور اب بھارتی ظلم زیادہ دیر تک کشمیریوں کی آزادی روک نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں ناکامی عالمی امن بھی تباہ کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات سے بالا ترہوکر قومی موقف کا ساتھ دینا چاہیے۔ وادی کشمیر پر ناجائز قبضہ بر قرار رکھنے کے لئے بھارت تمام عالمی قوانین کو روند رہا ہے۔