• news

 عوام بلے پر ٹھپہ لگاکر امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کردیں گے:رانا نذیر 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)17 جولائی چور لیٹروں سے آزادی کا دن ہے عوام بلے پر ٹھپہ لگاکر امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کردیں گے ضمنی انتخاب حقیقی آزادی کی جنگ ہے پاکستانی قوم پر غلام مسلط کیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماءرانا نذیر احمد خاں سابق وفاقی وزیر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک،سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین یونین کونسل گھنیاں چودھری عرفان یونس ورک،سابق ناظم چودھری محمد نعیم بلا اور سابق وائس چیئرمین یونین کونسل ماڑی ٹھاکراں چودھری ضیائ اللہ سندھو نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حقیقی عوام دوست رہنماء ہےں جنہوں نے پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا پی ٹی آئی کے دور میں ملک کی انڈسٹری تیزی سے فروغ پا رہی تھی غیر ملکی قرضہ کم ہو رہا تھا پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کی طرف گامزن تھا مگر امریکہ نے اپنے غلاموں کے ذریعے سازش تیار کرکے مجرموں کو اقتدار میں لا کر بٹھایا جنہوں نے آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا کیا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کا وطیرہ ہے کہ وہ پہلے مہنگائی کرتے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کرتے ہے اور پھر اسے کم کر کے جعلی کریڈٹ لیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن