عیدپر صفائی کے شاندار انتظامات کرنےوالے ملازمےن کو بونس دےاجائے: کامران خالد
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سرپرست اعلی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سی بی اے صغیر بٹ، صدر پرویز مٹو جنرل سیکرٹری عمران خالد بٹ اور انکی پوری ٹیم کو محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود عیدالاضحی پر صفائی کے انتہائی شاندار انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارچئیرمین اےس سی گوجرانوالا چیمبر کامران خالد بٹ نے کیا اور کہاکہ عید کے دنوں میں بارش کے پانی کی نکاسی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانا کوئی آسان ہدف نہ تھا مگر سالڈ ویسٹ کے ورکرز نے اپنی انتھک محنت سے گوجرانوالہ کے شہریوں کے لئے دن رات ایک کیا اور شہر کو صاف رکھتے ہو ئے تعفن سے بچایااس موقعہ پر میں کمشنر، ڈی سی اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ گوجرانوالہ سے درخواست کرتا ہوں کہ ورکرز کی اس کاوش پر انکی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی بونس پیکج کا اعلان کیا جائے۔