• news

متروکہ وقف املاک بورڈ میںپہلی بارای گورننس ، ڈیجیٹل بلنگ کا آغاز

لاہور(خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ این آئی ٹی بی کے تعاون سے ای گورننس اور ڈیجیٹل بلنگ کا آغاز کر دیا گیا۔جبکہ ملک بھر کے تمام کرایہ داران کو ماہانہ کمپویٹرائنزڈ بل بھجوائے گئے ہیں۔ اس سے وصولیوں میں بہتری آئے گی اور محکمہ کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ جن کرایہ داران کو کمپیوٹرائنزڈ ڈیجیٹل بل وصول نہ ہوں وہ متعلقہ ضلعی آفس یا بورڈ کے ہیڈ آفس لاہور میں کمپویٹر پروگرامر یا ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹی کو اطلاع کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن