• news

کسی حکومت نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع جمعہ سے خطاب میں کہا کہ کسی بھی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے لیکن حصول اقتدار کے بعد اپنی من مانی اور عوام کش پالیسیاں جاری رکھیں کیونکہ صرف اقتدار کا حصول ہی سیاستدانوں کا منشا ہوتا ہے۔ حالیہ دور حکومت میں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال بنا دیا ہے۔ ضروریات زندگی غریب کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ آمدنی کے ذرائع محدود اور مہنگائی کے تناسب سے نہایت کم ہیں جس سے عوام میں بے چینی اور افراتفری پھیل رہی ہے۔ اسی سے معاشرے میں جرائم جنم لیتے ہیں۔ ٹھوس معاشی پالیسیاں بنا کر ہی اس بحران سے نکلا جا سکتا ہے۔ عوام ہی مشکل فیصلوں کی زد میں کیوں آتے ہیں۔ صاحب اقتدار اپنے اخراجات میں کمی کیوں نہیں کرتے اور سادگی کیوں نہیں اختیار کرتے۔ تمام تکالیف اور مسائل عوام ہی کو جھیلنے پڑتے ہیں جو پہلے ہی حالات کے ہاتھوں زندہ درگور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن